ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مینگلور میں دلت کو ذلیل کرنے کے الزام میں دو پولیس اہلکار معطل

مینگلور میں دلت کو ذلیل کرنے کے الزام میں دو پولیس اہلکار معطل

Wed, 12 Apr 2017 13:14:08    S.O. News Service

منگلورو12؍اپریل (ایس او نیوز) ذات پات کی بنیاد پر ایک دلت ٹھیلے والے کو مبینہ طور پر ذلیل کرنے کے الزام میں کوناجے پولیس اسٹیشن سے وابستہ دو پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا گیا ہے

ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق ایک اسکول کے قریب واقع روکمیا نامی ایک دلت کی ترکاری کی دکان پر کوناجے پولیس اسٹیشن کی سب انسپکٹر شری کلا اور ہیڈکانسٹیبل راجیش نے چھاپہ مارا او ر وہاں پر گانجہ اور تمباکو والی اشیاء فروخت کرنے کے الزام میں اسے گرفتار کرکے پولیس اسٹیشن لے آئے۔ کہا جاتا ہے کہ اس دوران روکمیا نے ہیڈکانسٹیبل پر حملہ کیا اور اس کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی۔اس کے بعد روکمیا نے شکایت درج کی کہ پولیس نے اسے مارا پیٹا ہے اور وہ اسپتال میں داخل ہوگیا۔
اس معاملے میں اے سی پی کی رپورٹ اورر وکمیا کی شکایت کے پس منظر میں پولیس کمشنر چندرا سیکھر نے دلت کی پیٹائی اور ذات پات کے نام پر تذلیل کرنے کے الزام میں سب انسپکٹر اور ہیڈکانسٹیبل کو معطل کردیا ہے۔


Share: